بیلجیئم کے دارالحکومت برسلزکے ایئرپورٹ پر2دھماکوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 100زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکےڈیپارچرہال میں ہوئے جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی،حملوں سے قبل فائرنگ بھی کی گئی۔
غیرخبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت برسلزکےایئرپورٹ پر2 زوردار دھماکےہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 100زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکوںکے بعدایئرپورٹ بھگدڑ مچ گئی، دھماکے ڈیپارچرہال میں امریکن ایئرلائنزڈیسک کے قریب ہوئے ۔ واقعے کے بعدپولیس نے علاقے کو گھیر لیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق
برسلزایئرپورٹ کوعارضی طورپربندکردیاگیاجبکہ ایئرپورٹ جانے والی ٹرین سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ترجمان ایئر پورٹ کے مطابق دھماکوں کے بعد ایئرپورٹ کی عمارت خالی کرالی گئی ہے جبکہ برسلز آنے والی تمام پروازوں کا رخ موڑدیا گیا۔
ایئرپورٹ حکام نے عوام ایئرپورٹ کے علاقے کے قریب نہ آنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔
واضح رہے کہ پیرس حملوں کا اہم ملزم صالح عبدالسلام گزشتہ دنوں برسلزسے گرفتارہوا تھا اور برسلز دھماکے اس کی گرفتاری کے صرف 4روز بعد ہوئے ہیں۔